21 اکتوبر 2017 - 13:37
مشرقی افغانستان میں طالبان کو بھاری شکست

مشرقی افغانستان میں طالبان کو سنگین شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ غزنی کے پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ فوج کے خصوصی دستے صوبہ پکتیا کی طرف سے صوبہ غزنی کے ضلع اندر میں داخل ہو گئے اور طالبان کے خلاف زبردست کارروائی کر کے انھیں سنگین شکست سے دوچار کر دیا-

صوبہ غزنی کے پولیس ترجمان ابراہیم امیری نے مزید کہا کہ طالبان کی شکست کے بعد اندر ضلع میں امن و امان بحال ہو گیا-

انھوں نے مزید کہا کہ فوج کے ان حملوں میں چھتیس طالبان ہلاک اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے- صوبہ غزنی میں واقع ضلع اندر، کئی دنوں سے طالبان کے محاصرے میں تھا اور مقامی حکام کئی بار اس شہر کے سقوط کے بارے میں خبردار کر چکے تھے-

.......

/169